نوول کرونا وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے میں 1ہزار6سو93 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 132 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبائی صحت کمیشن نے بدھ کے روز بتا یاکہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ ہوبے میں61ہزار6سو82 تصدیق شدہ مریض سامنے آچکے ہیں، صوبائی صدر مقام ووہان میں 44 ہزار 4 سو 12 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔صوبہ میں منگل کے روز1ہزار2سو66 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جس کے بعد صوبہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 1سو28 ہوگئی۔ہسپتال میں داخل 43ہزار 4سو71 مریضوں میں سے 9 ہزار 2سو 89 مریض شدید بیمار ہیں جبکہ 1ہزار 9 سو 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
چین:ہوبے میں کرونا وائرس کے نئے1ہزار6سو93مریضوں کی تصدیق
Feb 19, 2020 | 13:49