عمرشریف کی صاحبزادی کےانتقال کی تحقیقات کےلیےکمیٹی تشکیل

Feb 19, 2020 | 14:05

ویب ڈیسک

کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا عمر کےگردے کی پیوندکاری سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر انکوئری کمیٹی قائم کر دی گئی ۔
جی این این کی تفصیلات کےمطابق عمر شریف کی بیٹی کے گردے کی پیوند کاری سے ہلاکت کا معاملہ سامنےآگیا۔ معروف کامیڈین عمرشریف کی صاحبزادی گردوں کےمرض کے باعث لاہورکے ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ روز انتقال کرگئیں تھیں، جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب ہومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی درخواست پریہ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ جواد عمر کی جانب سے درخواست میں حراعمر کی ہلاکت پر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کےلئے پنجاب ہیومن اورگن اتھارٹی نے چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ چاررکنی انکوئری کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ ڈی جی اتھارٹی کو پیش کرے گی اور ڈاکٹر عدنان احمد بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی کے کنوئنیر ہوں گے۔
حراعمر کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ حرا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ آزاد کشمیر میں پیوندکاری کروانے کے بعدحرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی، حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر انہیں 5 روز قبل لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اداکار و کامیڈین عمر شریف شوز کے سلسلہ میں امریکہ سے وطن روانہ ہوچکے ہیں ۔حراعمر کی نماز جنازہ ایک روز بعد عمر شریف کے وطن واپس آنے پر ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں