ان کی تو کوشش ہےحکومت چلے مگر عمران خان کے ارد گرد لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے:چوہدری شجاعت

Feb 19, 2020 | 15:14

ویب ڈیسک

مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی تو کوشش ہے کہ حکومت چلے مگر عمران خان کے ارد گرد لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے،مولانا کے دھرنے کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے یقین دہانی حکومت کی طرف سے کرائی تھی۔ جدہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ،یہ بھول جائیں کہ ہم کسی سازش کے ذریعے پنجاب میں اقتدار چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی سازش کا حصہ بنیں گے اور نہ کسی کو ایسا کرنے دیں گے،جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 لگائے جانے کی باتوں کے حوالے سے شجاعت نے واضح کیا،مولانا کے دھرنے کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے یقین دہانی حکومت کی طرف سے کرائی تھی

مزیدخبریں