لاہور ( خصوصی نامہ نگار )دار الافتاء کااجلاس زیر صدارت چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی کے منعقد ہوا جس میں رئیس دار الافتاء مفتی حفظ الرحمن بنوری‘ شاہ نواز فاروقی ‘مولانا یار محمد عابد ‘ پیر جی خالد محمود قاسمی ‘مولانا محمد شعبان صدیقی ‘حافظ شعیب الرحمن ‘مولانا عبدالمنان ‘ مولانا شبیر احمد عثمانی ‘حافظ محمد امجد ‘مولانا خالد محمود سرفرازی‘ مولانا حفیظ الرحمن کشمیری نے شرکت کی۔ دار الافتاء کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانوںکو بیچنا اور خریدنا گناہ ہے ایوان بالا سینٹ کے رکن بننے کیلئے آج کل بولیاں لگا ئی جارہی ہیں سینٹ میں ووٹ بیچنے اور خریدنے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں ۔