محمد علی  سدپارہ نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا:ابرارالحق

Feb 19, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق اور سہارا ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر ( ر ) اسرار الحق نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ۔ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے سہارا فار لائف ٹرسٹ ان کے گائوں میں بہت جلد عالمی معیارکے کوہ پیمائی کی ٹریننگ دینے والے سکول کا سنگ بنیاد رکھے گا۔ سکول سے پاکستان میں کوہ پیمائی کو فروغ ملے گا ‘مقامی کوہ پیمائوں کو جان بچانے کیلئے عالمی معیار کی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی ملے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سہارا فار لائف ٹرسٹ پاکستان میں امید کا نام ہے ‘ہر پاکستانی کے خواب کی تعبیر بننا چاہتا ہے ۔ محمد علی سد پارہ کے خواب کی تکمیل اس سلسلہ کی کڑی ہے ۔گلگت بلتستان میں یہ پہلا منصوبہ ہوگا اور انشاء اللہ یہ دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں