سٹی پولیس نے نو جوان کا قاتل  بارہ گھنٹوں میں گرفتارکرلیا

کبیروالا(نامہ نگار) ڈی ایس پی اسحاق سیال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس ایچ او سٹی عثمان رضا کی قیادت میں سٹی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نو جوان عتیق احمد سیال کے مفرور قاتل عامرپنیاں کو بارہ گھنٹوں میں گرفتار کر لیاہے، ملزم نے تین روز قبل معمولی تلخ کلامی پراینٹوں کے وار کر کے عتیق احمد سیال کو زخمی کردیا تھا جو تین روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روزنشترہسپتال ملتان میں دم توڑ گیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن