سرگودھا (نمائندہ خصوصی)ترشاوہ باغات کی اوسط پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید خطوط پر ان کی اصلاح ضروری ہے کاشتکاروں کیلئے مٹی اور پانی کے تجزیہ کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی تا کہ زمیندار کم لاگت میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ،ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد نواز خان میکن نے ترشاوہ باغات کی اوسط پیداوار میں اضافہ کے سلسلہ میں ایف ایف سی کے زیر انتظام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی ملکی کھاد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام ضروری اجزا ء پر مشتمل کھادیں پورے ملک میں یکساں فراہم کر رہی ہے ۔