کلر سیداں (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صوبائی نا ئب صدر سابق رکن اسمبلی انجنئیر قمر الاسلام راجہ نے سینئٹر مشاہد اللہ خان کی رحلت پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مستقبل میں جب بھی ہمارے خطے کی تاریخ لکھی جائے گی تو مشاہد اللہ خان کا نام ٹیپو سلطان کے نام کے ساتھ لیا جائے گا ۔انہوں نے ہمیشہ شیر کی ایک دن کی زندگی کو گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر قرار دیا یہ انتہائی وفا شعار انسان تھے جو کبھی گرم ہوا کے جھونکے کے ساتھ بلوں میں گھسے اور نہ ہی اپنے ممدوح کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے اقتدار کا انتظار کیا۔یہ ہمیشہ دلیروں کے ساتھ رہے یہ ایک سفید پوش سیاست دان تھے جن کے نہ تو ڈیرے چلتے تھے نہ ہی وہ روٹی شوٹی کھلاتے تھے ۔ان کا کوئی انتخابی حلقہ بھی نہ تھا اوائل عمر کراچی میں بسر کی اور پھر اسلام آباد کے مقین ہوئے ۔ان کا نام تاریخ میں ایک جمہوریت پسند کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان ایک سفید پوش سیاست دان تھے : قمر الاسلام راجہ
Feb 19, 2021