لاہور( اپنے نامہ نگار سے)پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈاداکار آغا طالش کی 23 ویں برسی آج19 فروری کو منائی جائیگی۔ان کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ 1924 ء میں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے۔ فنی سفر 1947 ء میں کرشن چندر کی فلم’’ سرائے ‘‘سے شروع ہوا، 400سے زائد اردو، پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔وہ 19 فروری 1998 ء کو ا جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔