لاہور( اپنے نامہ نگار سے)اداکارہ و میزبان روبی انعم نے کہاہے کہ ہمیشہ اللہ پر توکل رکھاہے اور اس ذات نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ، پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرتی ہوں نہ کسی سے حسد رکھاہے کیونکہ دونوں بیماریاں انتہائی موذی ہیں۔ جب انسان معمول کی زندگی گزارنے میں مصروف ہوتاہے تو اسے صحت کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا اورجیسے ہی اسے کسی بیماری کا جھٹکالگتاہے تو پھر وہ سوچتاہے واقعی تندرستی او رصحت ہزار نہیں بلکہ اربوں ، کھربوں کی نعمت ہے اور پھروہ خدا کی ذات کاشکرادا کرتا ہے۔