بک شیلف  …… ’’بلیک بیری‘‘

Feb 19, 2021

زیر نظر بلیک بیری صحافی‘ قلمکار اور حالات پر نظر رکھنے والی کہنہ مشق صحافی فرزانہ چودھری کے ان انٹرویو کا مجموعہ ہے‘ جو انہوں نے خالد خواجہ سے کئے ہیں۔ ایئر فورس کے سابق سکوارڈن لیڈرآئی ایس آئی کے سابق افسر‘ جہاد افغانستان میں عملی طور پر حصہ لینے کے باعث عالمی شہرت کے حامل خالد خواجہ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے چیف کوارڈینٹر‘ متحدہ علماء کو نسل کے بانی‘ پاکستانی سیاست کے اہم کردار مانے جاتے ہیں۔نائن الیون کے بعد امریکا اور طالبان میں مفاہمت کار، لال مسجد کے مولانا عبدالرشید غازی کے دست راست خالد خواجہ جڑانوالہ کے رہنے والے تھے۔ یہ تعارف اس شخص کا ہے جو بلیک بیری کا ا ستعارہ ہے ناشر انسب برادرز بک فائونڈیشن سے طبع ہونے والی کتاب بلیک بیری والی بلیک بیری کی قیمت700روپے ہے۔ 240صفحات پر مشتمل کتاب بلیک بیری میں خالد خواجہ نے اپنی معلومات پر مشتمل جو انکشافات کیے ہیں ان کو فرداً فرداً یہاں بیان کرنے کی قلم میں سکت ہے نہ ان صفحات میں وسعت ہے تا ہم یہ کہنا بے جا نہیں یہ کتاب ایک تاریخی دستاویز ہے جو مستقبل کے تاریخ کے طلبہ کے لئے مفید اور توشہ خاص ہے۔ (تبصرہ ۔ جی این بھٹ) 

مزیدخبریں