ایشیا2022ء ورلڈ کبڈی کپ2024ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کبڈی کپ 2022 ء اور ورلڈ کبڈی کپ 2024 ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایشیا کبڈی کپ 2022 ء اور ورلڈ کبڈی کپ 2024 ء کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آ گئی ہے۔ سیف گیمز میں بھی کبڈی ایونٹ شامل کیا گیا ہے، رواں سال کبڈی کے متعدد ایونٹس کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ کرتارپور میں پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں میں میچز ہوں گے، دونوں ٹیموں کے مابین 3 میچز کھیلے جائیں گے۔، روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس چلی جائیگی۔ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے مجوزہ انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی۔  پاکستان کبڈی فیڈریشن جلد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کریگی۔

ای پیپر دی نیشن