اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے ایک ماہ بعد اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کی ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اس بات پر سخت بے چینی پائی جاتی تھی کہ صدر جو بائیڈن اسرائیل کے وزیراعظم کو فون کیوں نہیں کر رہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کے مابین مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ خاص طور پر اسرائیل اور علاقائی ممالک کے درمیان امن سمجھوتوں کو فروغ دینے پر بات ہوئی ہے۔ اسرائیل کے میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کی سلامتی میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔