کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار شہید، 3 زخمی 

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ دھماکے بعد ریسکیو اور سکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ مزید کاروائی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...