ایم این اے عبدالرحمٰن خان کانجو  کا دورہ دھنوٹ، مختلف شخصیات  سے تعزیت اور عیادت کی 

Feb 19, 2021

دھنوٹ(نامہ نگار) ایم این اے عبدالرحمان خان کانجو نے دھنوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سابق کونسلر ملک گلزاراحمد لودھرا سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے پانچ مرلہ سکیم دھنوٹ میں حاجی قربان حسین پٹواری کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ سابق کونسلر ملک وزیر احمد کے گھر گئے ان کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محمد افضل جتیال،عاصم خان اتیرا، عرفان فانی،میاں ولی محمد کاشف ودیگرموجود تھے۔

مزیدخبریں