وہاڑی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے اراضی ریکارڈ سنٹر وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سائلین سے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سائلین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اراضی ریکار ڈ سنٹر میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے سائلین کو ٹوکن پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر جاری کئے جائیں۔