ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ بار کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چرانے والے شخص کو ڈیوٹی پر موجود بار ملازم نے قابو کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے جو بار پارکنگ سے موٹر سائیکل کا تالا توڑ کر اسے لے جارہا تھا کہ مشکوک جان کر روک لیا گیا دباؤ پر ملزم نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کرنے کی غرض سے یہاں آیا تھا جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے جس کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرکے کاروائی کررہی ہے۔