اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق چیرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے نیر بخاری نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نڈر بہادر اور منجھے ہوئے سیاستدان تھیمشاہد اللہ خان پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی ایک موثر آواز تھے انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی ملکی سیاست میں اہم کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگاپاکستان کی سیاست میں مشاہد اللہ خان کا انتقال ایک بہتر بڑا خلا ہے جسے پر نہیں کیا جاسکتا ۔