لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے محکمہ تعلیم میں پرائمری اسکول ٹیچر کے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف گلے میں سوکھی روٹیاں ڈال کر پریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاج کیا، اس موقع پر امیدواروں علی ڈنو گاد، آفتاب منگی و دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہم نے سال 2009 کے دوران محکمہ تعلیم میں پرائمری اسکول ٹیچر کی بھرتیوں کے لیے سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ میں حصہ لیتے ہوئے میرٹ پر کامیابی حاصل کی لیکن11 سال گزرنے کے باوجود بھی ہمیں آفر آرڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں جس کے باعث ہمارے گھر والے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندہ مراد علی شاہ، محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر سعی غنی و دیگر سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد آفر آرڈر جاری کرکے روزگار فراہم کیا جائے۔