سکھرمیں سیل دکانیں توڑکارکاروبارکرنے والے 4دکاندارگرفتار

Feb 19, 2021

 سکھر ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کی ہدایت پر مختیار کار سٹی سکھر بابر علی بلو نے میونسپل افسران اور پولیس کی مدد سے قبرستان روڈ، شکارپور روڈ، واری تڑ، سوکھا تلاب اوردیگر جگہوں پر سڑکوں پر ٹریفک روانی متاثر کرنے والے غیر قانونی ڈینٹر پینٹر اور موٹر مکینکس کے خلاف آپریشن کے دوران 18 سے زائد دکانیں سیل کردیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے سیل کی جانے والی دکانیں کھولنے اور قانون کی خلاف ورزی پر 4 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ۔ مختیار کار سٹی سکھر بابر علی بلو شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی دکانوں کے خلاف بھی کاروائی کرکے 4 ایل پی جی کی دکانیں سیل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی ایل پی جی سلنڈر کی دکانیں کھولنے اور گیس کی فروخت کی اجازت نہیں ہے ایسی دکانیں انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈینٹر پینٹر اور موٹر مکینک دکانوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی انہوںنے تمام ایسے افراد کو سخت تنبیہ کی کہ فوری طور پر دکانیں ڈینٹر پینٹر کالونی میں منتقل کی جائیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات رجسٹرکرائے جائیں گے ۔ 

مزیدخبریں