سرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیواورپٹے پردی زمینوں کی سالانہ شرح بارے رپورٹس طلب

جام پور (خبر نگار) محکمہ اوقاف پنجاب نے راجن پور سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے محکمہ مال افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپرسرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیواورپٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ شرح کے بارے میں رپورٹس بھجوائیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کی کھربوں روپے مالیتی اراضی و دیگراملاک عرصہ درازسے کوڑیوں کے بھاؤکرایوں پردی ہوئی ہیں جس پرفیصلہ کیاگیاہے کہ اراضی کے کرایوں میں اضافہ کیاجائے گاتاکہ محکمہ اوقاف کوآمدن میں اضافہ ہوسکے۔ اس سلسلہ میں محکمہ مال راجن پور نے رپورٹس تیارکرناشرو ع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن