علی پور (نمائندہ خصوصی) علی پور سٹی اور مضافاتی علاقوں میں کھلے عام غیر ملکی پٹرول، ڈیزل کی فروخت جاری ہے بلکہ ایجنسیوں اور پٹرول پمپوں کے مالکان نے اپنے اپنے نرخ مقررکر رکھے ہیں ۔ علی پورسٹی میں پٹرول ایک سو پندرہ روپے مضافاتی علاقوں میں پمپ اور ایجنسیوں پر ایک سو بیس روپے فی لٹر فروخت کیا جارہا ہے محکمہ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ افسران کی ملی بھگت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے لہذا غیر قانونی پمپ اور ایجنسیوں اور ایرانی پٹرول ڈیزل کی روک تھام اور زائد نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تحصیل علی پور میں غیر قانونی ڈیزل، پٹرول پمپ اور ایجنسیوں کا کاروبار عروج پر
Feb 19, 2021