نوائے وقت کے کارکن  شاہنواز کے گھر میں چوری

کراچی (نیوزرپورٹر)نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں سرعام لوٹ مار اور اور دن دہاڑے ڈکیتیوں کی وارداتوں کے بعد رات کو گھروں میں کود کر قیمتی اشیاء  چرانے کی وارداتیں عام ہو گئیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  سیکٹر 5/B-1 نارتھ کراچی  میں نامعلوم افراد نے روزنامہ نوائے وقت کے کارکن شاہنواز کے گھر میں کود کر دو عدد موبائل فونز،قومی شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ و دیگر قیمتی چیزیں چرا کر لے گئے۔ واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے تمام لوگ سوئے ہوئے تھے۔چوری کی اطلاع خواجہ اجمیر نگری پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی۔

ای پیپر دی نیشن