لندن : برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات چیف ماؤسر بلا دس سال ناقابل فراموش خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگیا۔ سرکاری ملازمین کے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہونا آپ نے دیکھا ہوگا لیکن برطانیہ میں ایک بلا وزیراعظم ہاؤس میں تعینات بلا مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوا ہے۔ جی ہاں یہ کوئی معمولی بلا نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس کا چیف ماؤسر ہے، جسے دس برس قبل 4 سال کی عمر میں چوہوں کا شکار کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ اس بلے کا اصل نام کولیری ہے لیکن چوہوں میں بیٹھی بلے کی دہشت اور پہلا مشن کامیابی سے مکمل کرنے پر اسے چیف ماؤسر کا لقب دیا گیا تھا۔ لیری کو 10 سال قبل اس وقت تعینات کیا گیا تھا جب وزیراعظم آفس کے قریب سیاہ رنگ کا ایک بڑا اور موٹا چوہا دیکھا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیری کو لاوارث کتوں اور بلیوں کیلئے بنائے گئے شیلٹر ہوم سے لایا گیا تھا۔ لیری دنیا بھر کے میڈیا کے لئے بھی کسی سلیبرٹی سے کم نہیں اور رپورٹس کے دروان اس کے لئے ’ماؤس منسٹر‘ کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔
’ماؤس منسٹر‘ کا لقب پانے والا سرکاری بلا، وزیراعظم آفس سے ریٹائر
Feb 19, 2021