ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان میں زیر علاج بستی ملوک کا تسلیم علی جو کہ کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے شدید تکلیف میں تھا اور بستر سے لگ چکا تھا جس کی سینئر آرتھوپیڈیک سرجن ڈاکٹر کنور آصف علی کی سربراہی میں ڈاکٹر منظور حسین اور دیگر نے طبی عملے نے پیچیدہ سرجری کرتے ہوئے ٹوٹل ہپ ری پلیسمنٹ کا کامیاب آپریشن کر کے تسلیم کو عمر بھر کی معذوری سے بچا لیا اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو کی تاریخ میں دوسری بار یہ سرجری کی گئی ہے۔