’’نوائے وقت‘‘ قارئین کو معتبر خبریں دینے والا جنوبی پنجاب کا واحد اخبار ہے

وہوا (نمائندہ نوائے وقت) روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ اہل وطن کو تمام ملی نظریاتی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ اپنے قارئین کو معتبر خبریںفراہم کرنے والا جنوبی پنجاب میں واحد ادارہ  ہونے کے ساتھ ساتھ موثر ترین قومی روزنامہ ہے اس بات کا اظہار سابق ناظم وہوا سردار الطاف اقبال خان کھیتران ،سردار حسنین ظفر خان کھیتران نے وہوا میں دفتر روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے کیا۔ روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ کے قارئین  آج بھی پوری دلچسپی سے اس اخبار کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی نمائندگی عوامی مسائل مظلوموں کی ترجمانی میں ’’نوائے وقت‘‘ کی ٹیم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں افتتاح کے موقع  مقامی صحافی سردار صفتین ظفر خان کھیتران مظہر اقبال طاہر ،مرید عباس کھوکھر ،سجاد احمد بزدار ،عزیز اللہ قیصرانی ، سید ساجد مجید طاہر محمد ذوالفقار ناصر ،حافظ عبد القدوس دامانی ،سید محمد آصف شیخ ،ڈاکٹر عبدالرشید ابدالی محمد ذیشان آرائیں ،خالقداد بھٹی ،حافظ عصمت اللہ لغار ی  محمد آصف سیال،محمد صفدر شیخ ، احسان اللہ بکھوانی دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن