سرائے مغل(نامہ نگار) سرائے مغل کے کسانوں نے داجل نہر بند کرنے کیخلاف کسانوں کی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ جنوبی پنجاب میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خاں کے کسانوں کے ساتھ حکومت پنجاب کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔ پانی کی بندش سے کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے داجل کینال میں پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رانا خالد مسعود خاں اورکسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی رمضان نے کسان بورڈ سرائے مغل کے تنظیمی اجلاس میں شامل کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کسان داجل نہر کی بندش سے بہت پریشان ہیں کیونکہ اس وقت گندم کی فصل کو آخری پانی کی ضرورت ہے اور اگر نہر بند رہی تو اس علاقے کی لاکھوں ایکڑ گندم تباہ ہو جائے گی اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
داجل کینال میں پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے:رانا خالد مسعود
Feb 19, 2021