مہلک وبا کورونا سے کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2452582ہو گئیں ، کیسز11کروڑ8لاکھ37ہزار ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 5 لاکھ 5 ہزار 309 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 85 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 123 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 610 اور 1 کروڑ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 41 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 81 ہزار 926 ہے۔برطانیہ میں 40 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 19 ہزار 387 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 35 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 83 ہزار 393 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 31 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار 706 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 27 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 94 ہزار 887 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 5 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔