سری لنکا کے فاسٹ باﺅلر دھامیکا پرساد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 2015میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دھامیکا پرساد کو سری لنکا کی طرف سے 25 ٹیسٹ اور 24 ون ڈے میچوں میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ 2015میں کندھے کی سنگین انجری نے ان کے کیریئر کو متاثر کیا۔ سرجری کے بعد پرساد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی لیکن وہ قومی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ چوٹ سے پہلے ان کا شمار سری لنکا کے اہم فاسٹ باﺅلرز میں ہوتا تھا۔ پرساد نے 2014میں انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے سری لنکا پہلی بار انگلینڈ میں سیریز جیتنے میں کامیاب رہا۔ 2015میں پرساد نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں مسلسل ایک اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن فاسٹ باﺅلر دھامیکا پرساد نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
Feb 19, 2021 | 14:36