وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی میڈیا ٹاک الیکشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این اے 75میں نون لیگی کارکن اسٹیشنز میں دندناتے پھر رہے ہیں، پولنگ کیمپ میں رانا ثناءاللہ نے میڈیا ٹاک کی، رانا ثناءاللہ کی میڈیا ٹاک الیکشن قواعد کے منہ پر طمانچہ ہے۔ فردوس عاشق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آر او کیا بتانا پسند کریں گے کہ قواعد و ضوابط کہاں گئے، دہرا معیار الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھائے گا۔