نوجوانوں کے لیے کرکٹ گرائونڈ بنانے کےفیصلے پر بہت خوشی ہوئی: عمران خان

غازی بروتھا میں  موسم بہار کی شجر کاری مہم  کا آغاز کر دیا گیاوزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کرکٹ گرائونڈ بنانے کےفیصلے پر بہت خوشی ہوئی،درخت مستقبل کے لیے اس قدر ضروری ہیں جس کا انداز ہ نہیں لگایا جا سکتا

موسمیاتی تبدیلی نمٹنے کے لیے 10  ارب درخت لگانے ہوں گے،اس علاقے میں 10 لاکھ درخت لگیں گے،ان کی حفاظت کرنا نوجوانو ں کی ذمہ داری ہے،گرین ہائوس گیس کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم تبدیل ہو رہا ہے،پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیات تبدیلی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

جو انگریز جنگلات چھوڑ کر گئے تھے ہم نے وہ بھی ختم کر دیے۔

مزید اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ 30 سال بڑے بڑے کرپٹ لوگوں اور ڈاکوئوں نے حکومت کی،جب آپ کا وزیراعظم چوری کرنا شروع ہوجائے،تب ملک تباہ ہوتا ہے اور مقروض ہوتا ہے۔ سب باہر بیٹھے شہانہ زندگی گزار رہے ہیں،جب یہ وزیراعظم پیسہ باہر بھیجے تو یہ منی لانڈرنگ ہے جو  اس سے بڑ جرم ہے۔انہوں نے فضا بنا دی ہے کہ کرپشن کو ئی بری چیز نہیں ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ گوالمنڈی میں نہیں برطانیہ کے محلات میں پیدا ہوئے ہیں۔ہم سب چاہتےہیں کہ اوپن بیلٹ سے الیکشن ہو،اور یہ سب چاہت ےہیں کہ خفیہ بیلٹ ہوں،

جو پیسے خرچ کر کے آئے گا وہ عوام کے لیے عوم کا خون چوسنے  کے لیے آئے گ۔ تقریب کے اختتام  پر ان کہنا تھا کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،اور انشا اللہ جیت پاکستان کی ہوگی

ای پیپر دی نیشن