چین نے 2020 میں سیاحوں کی جانب سے نوول کرونا وائرس وبا کے باعث 2.88 ارب اندرون ملک دورے ریکارڈ کئے ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں52.1 فیصد کمی آئی ہے۔وزارت ثقافت اورسیاحت کے مطابق ان اعدادوشمار سے وبا کی صورتحال میں بہتری کے بعد شعبہ میں بتدریج بحالی نظر آتی ہے۔اندرون ملک دوروں کی تعداد پہلی سہ ماہی میں 29 کروڑ 50 لاکھ تھی جو بڑھ کر چوتھی سہ ماہی میں 94 کروڑ 60 لاکھ ہوگئی۔وزارت کے مطابق چین کی اندرون ملک سیاحت سے حاصل کردہ آمدنی 2020 میں 22 کھرب 30 ارب یوآن (تقریبا345 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 61 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔