آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات، افغان امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ملاقات کی .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف سے اہم ملاقات کی ہے، افغان امن عمل سے متعلق خطے میں ہونے والی تبدیلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں اطراف سے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مختلف جہتوں میں مزید بہتر ہوں گے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن