لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت3ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت250روپے کم ہوگئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 250روپے کی کمی سے109950روپے ہو گئی، دس گرام سونا 24قیراط214روپے کی کمی سے94264روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت86409روپے ہو گئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالر کی کمی سے1772ڈالر ہوگئی ہے۔