ڈسکہ پرامن الیکشن کو خراب کرنے کے ذمہ دار ن لیگی شرپسند ٹولہ ہے: اعجازاحمدچوہدری

 پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ڈسکہ پرامن الیکشن کو خراب کرنے کے ذمہ دار ن لیگی شرپسند ٹولہ ہے،  ڈسکہ پرامن الیکشن کو ن لیگی غنڈوں کا پُرتشدد بنانے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ن لیگی غنڈوں نے الیکشن ڈے پر کھلی بدمعاشی کی، ضابطہ اخلاق اور قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں،ن لیگی ممبران اسمبلی حلقے میں دندناتے پھرتے رہے، اعجازاحمدچوہدری نے فائرنگ سے جان بحق ہونے والے کارکنوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، قاتلوں کو قرار واقعہ سزا دلوائیں گے، جان بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی، تحرک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، قانون کی خلاف ورزی اور غنڈہ گردی کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے.

ای پیپر دی نیشن