وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران نے ملاقات کی - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہرچھوٹے بڑے ضلع میں جاکر عوامی مسائل حل کررہا ہوں۔منتخب نمائندوں اورپارٹی عہدیداروں کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔تحریک انصاف کے عہدیداران کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔پارٹی عہدیداران کو پورا احترام دیا جائے گا۔پارٹی کے عہدیداران اورکارکنان کو ان کا جا ئز مقام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی خرابیوں کو درست کیا ہے۔بوسیدہ نظام عوام کی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔فرسودہ نظام کو بدل کرہی عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے بھٹکارہا۔ہماری حکومت نے پاکستان کو درست راستے پر گامزن کردیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنیوالوں میں پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے صدرو ٹکٹ ہولڈرانصر اقبال ہرال اورٹکٹ ہولڈر اسامہ میلہ شامل تھے -
ماضی کی خرابیوں کو درست کیا ہے،بوسیدہ نظام عوام کی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے:عثمان بزدار
Feb 19, 2021 | 21:48