وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے روسی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے دفتر وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ۔شاہ محمود قریشی اور ضمیر کابلوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل اورخطیکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ضمیرکابلوف نے شاہ محمودقریشی کوروسی وزیرخارجہ کاپیغام پہنچایا۔ضمیر کابلوف سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کیلیے روس کی کاوشوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں۔جامع سیاسی مذاکرات افغان امن عمل کوآگے بڑھانے کاواحدراستہ ہیں۔
وزیرخارجہ سے روسی صدر کے نمائندے کی ملاقات، افغان امن عمل پرتبادلہ خیال
Feb 19, 2021 | 22:00