فیصل آباد+ صفدرآباد+ پھلروان چوک (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) معاشی بدحالی، گھریلو ناچاقی پر جڑانوالہ میں معمر شخص نے پھندا لے کر جبکہ صفدر آباد میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔جڑانوالہ روڈکہکشاں کالونی کا 70 سالہ رہائشی مشتاق طویل عرصہ سے مشکلات کا شکار تھا۔ گزشتہ روز اْس کا اہل خانہ سے جھگڑا ہواجس سے دلبرداشتہ ہو کر پھندا لے لیا۔ ادھر صفدرآباد کے عابد حسین قصاب کا بیٹا بابر حسین گھریلو ناچاقی کی بنا پر پریشان تھا۔ گذشتہ روز شام کو والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پستول سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔
گھریلو ناچاقی، معاشی بدحالی: فیصل آباد معمر شخص، صفدرآباد میں نوجوان نے خودکشی کرلی
Feb 19, 2022