بیجنگ 2022 میں خواتین کی  1,000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ  کے تمغے جیتنے والی اتھلیٹس

بیجنگ(شِنہوا) جاپان کی میہو تاکاگی نے  خواتین کے 1,000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے جیتنے کا اولمپک ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 27 سالہ اتھلیٹ نے 1 منٹ 13.19 سیکنڈز کے وقت میں جیت کر جوریئن ٹیر مورس کے قائم کردہ 1 منٹ 13.56 سیکنڈز کے پچھلے اولمپک ریکارڈ کو کم کیا۔ اس سے قبل، وہ 1,500 میٹر، 500 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ ہالینڈ کی جوٹا لیرڈم نے 1 منٹ 13.83 سیکنڈز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جب کہ امر یکہ کی برٹنی بووے نے 1 منٹ 14.61 سیکنڈز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن