بیجنگ(شِنہوا) جاپان کی میہو تاکاگی نے خواتین کے 1,000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ مقابلے جیتنے کا اولمپک ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ 27 سالہ اتھلیٹ نے 1 منٹ 13.19 سیکنڈز کے وقت میں جیت کر جوریئن ٹیر مورس کے قائم کردہ 1 منٹ 13.56 سیکنڈز کے پچھلے اولمپک ریکارڈ کو کم کیا۔ اس سے قبل، وہ 1,500 میٹر، 500 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ ہالینڈ کی جوٹا لیرڈم نے 1 منٹ 13.83 سیکنڈز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جب کہ امر یکہ کی برٹنی بووے نے 1 منٹ 14.61 سیکنڈز میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بیجنگ 2022 میں خواتین کی 1,000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے تمغے جیتنے والی اتھلیٹس
Feb 19, 2022