ہانگ کانگ(شِنہوا)ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپک اب تک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سرمائی کھیل بن گئے ہیں۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے ایک مضمون میں بتایا ہے کہ کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اس ملٹی اسپورٹس ایونٹ نے پہلے ہفتے کے دوران لگ بھگ 60 کروڑ چینی ناظرین کو اپنے جانب متوجہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اولمپکس امریکہ میں بھی سب سے زیادہ دیکھے گئے سرمائی کھیل بن چکے ہیں، اور 10 کروڑ سے زائد امریکی شہریوں نے این بی سی یونیورسل کے نیٹ ورکس کے ذریعے انہیں دیکھا۔ مضمون کے مطابق ناظرین کی بڑھتی تعداد امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کے "سفارتی بائیکاٹ" کے بالکل برعکس ہے۔ ٹیلی ویڑن نشریات کے علاوہ شائقین سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں، اولمپک چینلز کے ذریعے لو گوں کی جا نب سے دیکھے جا نے کی یہ تعداد 2 ارب 50 کروڑ سے زائد رہی۔ جس کی وجہ سے یہ اب تک کا سب سے زیادہ ڈیجیٹل طریقے سے دیکھا جا نے والا سرمائی کھیل بن چکا ہے۔