چین نے نیا کوانٹم کمپیوٹنگ سافٹ ویئر پیش کردیا

بیجنگ (شِنہوا)چین نے "آئی ایس کیو-کور"کے نام سے ایک نیا کوانٹم کمپیوٹنگ پروگرامنگ سافٹ ویئر جاری کیا ہے، اور اسے ملک کے سپر کنڈکٹنگ کوانٹم ہارڈویئر پلیٹ فارم پر نصب کر دیا گیا ہے۔اس کے بنیادی تیار کنندہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس)کے تحت  کام کرنے والے انسٹی ٹیوٹ آف سافٹ ویئر نے کہا ہے کہ یہ ملکی طور پر تیار کردہ کوانٹم کمپیوٹنگ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے ملاپ  میں ایک اہم قدم کی عکاسی  کرتا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے مطابق آئی ایس کیو-کور کی خوبیوں میں سادگی، استعمال میں آسانی، اعلی کارکردگی، ٹھوس پیمانہ پذیری ، اور انتہائی قابل بھروسہ ہونا شامل ہیں۔انسٹی ٹیوٹ نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سائنسدانوں کو کوانٹم کمپیوٹنگ تھیوری اور استعمال بارے تحقیق کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔چین نے حالیہ برسوں کیدوران جیوڑانگ،ڑوچھونگ ڑی اورڑوچھونگ ڑی-2کی لانچ کیساتھ تیزی کے ساتھ  کوانٹم کمپیوٹرکی ترقی حاصل کی ہے۔روایتی کمپیوٹرز کی طرح کوانٹم کمپیوٹرز کو بھی ہارڈویئر آلات کو منظم کرنے، ایپلی کیشنز کو چلانے اور صارف  کو خدمات کی  فراہمی  کے لیے سافٹ ویئر کی ضرورت پڑتی ہے۔محققین نے اعلان کیاہے کہ انہوں نے آئی ایس کیو-کور کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز  کے ایک کوانٹم کمپیوٹنگ کلاڈ پلیٹ فارم پر نصب  کیا ہے، جو اس وقت ہارڈ ویئر کے پیمانے کے لحاظ سے چین میں سب سے بڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن