اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں جو دونوں کی معیشتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر چکرید کراچا ئیونگ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کی وزارت تجارت کے جواب کا منتظر ہے کیونکہ اس معاہدے کے آخری باب کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے اور اس معاہدے کے طے پانے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے تھائی لینڈ کے سفیر کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ ۔
تھائی لینڈ کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ
Feb 19, 2022