اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے (اورماڑہ) گوادر سے222 ملین مالیت کی 7.5 کلو گرام منشیات (میتھامفاٹامین/آئس)ضبط کر لی ایف بی آر کی منشیات کی لعنت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں، کلکٹریٹ آف کسٹمز، گوادر نے 17فروری 2022 کو ایک مرتبہ پھر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں باسول، اورماڑہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلروں کا تعاقب کرتے ہوئے 7.5 کلو گرام اعلیٰ معیار کی میتھامفاٹامین/آئی سی ای ضبط کر لی جس کی مالیت مالیت تقریباً 222 ملین روپے ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف بی آر نے 222 ملین مالیت کی 7.5 کلو گرام منشیات ضبط کر لی
Feb 19, 2022