نیازی سرکار کی تقریر ڈوبتی کشتی کے ملاح کی تقریر تھی، اسلم غوری

اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی عمران نیازی کی تقریر پر رد عمل میں کہا ہے کہ نیازی سرکار کی تقریر ڈوبتی کشتی کے ملاح کی تقریر تھی ۔ اپنی ہمشیرہ کو این آر او دینے والا کیسے کرپشن کی بات کرتا ہے ۔ عمران کی حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے ۔ نیازی اینڈ کمپنی نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی یہودی ایجنٹ ہے ۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی سرکار نے کشمیر کو فروخت کیا ۔ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی کی نالائقی کی بدولت پاکستان کی معاشی ترقی زیرو کی سطح پر آگئی ۔

ای پیپر دی نیشن