23اور 27مارچ کے درمیان بہت کچھ ہونے والا ہے،منظور وسان

کراچی (نیوز رپورٹر) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 23مارچ اور 27کے درمیان بہت کچھ ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے بیان کہا کہ شیخ رشید کے بیان اورمن گھڑت کہانیاں سن کرحیرت ہوتی ہے ، ان کا مستقبل مجھے خراب نظرآرہا ہے۔ منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ 23مارچ اور 27کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے اور فروری اور مارچ میں وزیراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔ چند روز قبل بھی منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

ای پیپر دی نیشن