کسانوں کے مسائل کو مناسب فورمز پر اٹھایا جائے گا، سید فخر امام 

اسلام آباد( نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ کسانوں کے مسائل کو مناسب فورمز پر اٹھایا جائے گا، پاور ڈویژن کی طرف سے زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخوں پر ای سی سی کے لیے سمری بھیجنے  کے اقدامات خوش آئند ہیں،18ویں آئینی ترمیم کے بعد زرعی شعبے کے زیادہ تر اجزاء صوبائی حکومتوں سے متعلق ہیں۔جمعہ کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کسانوں کے اہم مسائل/ خدشات پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ طاہر خورشید وفاقی، سابق معاون خصوصی وزیر اعظم برائے غذائی تحفظ و تحقیق ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بجلی، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت کے نمائندے اور وفاقی حکومت کے دیگر محکموں نے شرکت کی۔  

ای پیپر دی نیشن