اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں تیزی سے اضافے سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے قومی سطح پر ایک وسیع البنیاد مہم چلانے کی ضرورت ہے ، میڈیا خاندانی منصوبہ بندی پر رائے عامہ ہموار کرنے ، رویوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آبادی میں تیزی سے اضافے پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ فکری نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویڑن ٹاک شوز ، ڈرامہ سیریلز میں آبادی کے مسئلے پر توجہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے، آبادی کے مناسب انتظام کیلئے پارلیمانی ارکان کے فعال کردار ، پختہ سیاسی عزم کی ضرورت ہے ۔ عوامی آگاہی کیلئے آبادی میں اضافے پر پارلیمانی کاکس کی کارروائی کو مناسب طریقے سے اجاگر کیا جائے،میڈیا پبلک سروس پیغامات کے ذریعے ملک میں آبادی کی تشویشناک شرح کے بارے میں بیداری پیدا کرے ۔
بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے‘صدرعارف علوی
Feb 19, 2022