حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کے آپشنز کھلے ہیں ، عامر خان 

کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آگئے۔ نجی ٹی وی کے  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم  کے آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔ عامر  خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کی پابند نہیں ہے ، جب مناسب سمجھیں گے فیصلہ کریں گے۔ ایم کیو ایم رہنما  نے مزید کہا کہ اب حکومت ان کی جماعت کو کوئی وزارت دے گی بھی تو حکومت کے سامنے ہاتھ جوڑیں گے کیونکہ معاشی پالیسیوں کا بوجھ اٹھاتے ہوئے اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم اب مزید یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

ای پیپر دی نیشن