شہری کرونا کی دوسری ڈوز لگوا کر جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کرائیں:ڈی سی گجرات

Feb 19, 2022

گجرات(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے ایسے تمام افرا د جنہوں نے پہلی ڈوز کے بعد دوسری ڈوز نہیں لگوائی وہ جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کرائیں ۔ ضلع گجرات میں12 سال سے زائد88 فی صد افراد کو کرونا سے بچاو کی ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ 69 فی صد افراد ویکسین کی دونوں ڈوز لگائی جاچکی ہیں , ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ظہیر لیاقت بیگ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ، ڈی ایم ایس آصف محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانانے شرکت کی۔

مزیدخبریں